ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات:غیر قانونی طریقے سے پریس کانفرنس کرنے پرسبت پاتراپر مقدمہ درج

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات:غیر قانونی طریقے سے پریس کانفرنس کرنے پرسبت پاتراپر مقدمہ درج

Sat, 10 Nov 2018 19:19:48  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،10؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات 2018 کولے کر بی جے پی کے ترجمان سبت پاترا کو مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سڑک پر پریس کانفرنس کرنا مہنگا ثابت ہوا ہے۔غیر قانونی طریقے سے پریس کانفرنس منعقد کرنے کے معاملے میں انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا ملزم بنایا گیا ہے۔اس معاملے میں بی جے پی لیڈر ایس ایس اپل کے خلاف پہلے ہی کیس درج کیا جا چکا ہے۔بھوپال کے ضلع الیکشن افسر کی جانب سے چیف الیکشن افسر کو دی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 27 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے سے تین بجے تک مہارانا پرتاپ نگر میں پریس کانفرنس کی اجازت لی گئی تھی، مگر پریس کانفرنس 12 سے ساڑھے 12 بجے کے درمیان ہوئی، اس پریس کانفرنس میں پاترا موجود رہے۔یہ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔اس کو لے کر کانگریس کی جانب سے شکایت کی گئی تھی۔چیف الیکشن آفیسر کو دی گئی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس کی اجازت لینے والے بی جے پی لیڈر اپل کے خلاف مقدمہ درج معاملے کو غورکیاگیا۔غور کے دوران اور الیکشن افسر کو مہیا کرائی گئی ویڈیوز رریکارڈنگ سے پتہ چلا کہ پریس کانفرنس ایک سے تین بجے کے بجائے دوپہر 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے کے درمیان ہوئی۔ضلع الیکشن افسر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے متعلق اپل سے جواب دینے کو کہا گیا ہے مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔اس کے علاوہ ڈاکٹر پاترا سے جواب مانگا گیا، مگر پاترا نے بھی جواب نہیں دیا۔لہٰذا ملزمان کی فہرست میں ڈاکٹر پاترا کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔نیشنل ہیرالڈ کے معاملے کو لے کر ڈاکٹر پاترا اور دیگر بی جے پی لیڈروں نے پریس کمپلیکس میں اسی عمارت کے سامنے پریس کانفرنس کی تھی جو زمین نیشنل ہیرالڈ کو الاٹ کی گئی تھی اور اب یہ کمرشیل کمپلیکس میں تبدیل ہو چکی ہے۔


Share: